دل کی دھڑکن میں مدد دینے والے پیس میکر اب اسی دل کے دھڑکنے سے ری چارج ہوا کریں گے۔ امریکا میں بنائے گئے پیس میکر کے پروٹو ٹائپ ماڈل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ دل کی دھڑکن کے ساتھ ری چارج ہونے والا یہ پیس میکر دل کے مریضوں کے لئے امید کی نئی کرن ثابت ہو گا۔ پیس میکر کو چارج ہونے کے لئے ایک واٹ کا دس لاکھواں حصہ چاہئے لیکن بیٹری کی تبدیلی کے لئے مریضوں کو بار بار آپریشن کروانا پڑتا ہے۔