پودوں میں پانی کی کمی کی رنگ بدل کر آگاہی دینے والا گملا30-7-2010
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ کی ایک طالبہ نے ایک ایسا گملا تیار کیا ہے جس میں پانی کم ہوتے ہی گملا اپنا رنگ تبدیل کرلے گا۔ویسٹ لندن سے تعلق رکھنے والی22سالہ نٹالی کنگ کے ڈیزائن کردہ اس گملے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں لگائے گئے پودوں کو جب توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تویہ چمکنا اور لرزنا بھی شروع کردے گا ۔ دنیا کے سب سے ہوشیار اس گملے میں لگے پودوں کی بقا کو جب حد سے زیادہ گرم،حد سے زیادہ سرد یا خشک یاگھپ اندھیرے یا بہت زیادہ روشنی کے ماحول سے خطرات لاحق ہوتے ہیں تو اس کی رنگت سبز سے تبدیل ہو کر سُرخ ہوجائے گی اور یہ جھولنے لگے گا۔ نٹالی کو اس گملے کی تیاری میں آٹھ ماہ کا عرصہ لگاجس کی بنیاد میں Moisture اورTemperatureاجزاء کا استعمال کیا گیا جبکہ بیرونی سطح پرs Light Sensor لگائے گئے۔ یہ حیرت انگیز تخلیق نٹالی کے انڈسٹریل ڈیزائنگ کورس میں بہت مددگار ثابت ہوئی اور اس نے فرسٹ کلاس ڈویژن میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔نٹالی ان دنوں کسی سرمایہ دار کی منتظر ہے تاکہ اس گملے کو بڑی تعداد میں تیار کرکے مارکیٹ میں متعاف کروایا جاسکے۔
 - 1220 PST
 - 1200 PST
 - 1140 PST
 - 1120 PST
 - 1100 PST
 - 1040 PST
 - 1050 PST
 - 1030 PST
 - 0950 PST
 - 0920 PST
 - 0630 PST
 - 0700 PST
 - 0800 PST
 - 0520 PST
 - 0600 PST
 - 0910 PST
 - 0430 PST
 - 0500 PST
 - 0500 PST
 - 0850 PST
 - 0840 PST
 - 0820 PST
 - 1720 PST
 - 1700 PST
 - 1650 PST
 - 1640 PST
 - 1630 PST
 - 1620 PST
 - 1610 PST
 - 1600 PST
|