فرانس،صدر زرداری کے شان دار استقبال کی تیاریاں زور شور سے جاری30-7-2010
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…صدرپاکستان آصف علی زرداری کے دورہ فرانس کے موقع پر ان کے شان دار استقبال کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، پی پی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ نے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے اور پروگرام سے آگاہی کیلئے انتظامیہ سے ملاقات کے علاوہ فرانس میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ بھی رابطے شروع کردیے ہیں جن میں صدرآصف علی زرداری کے دورہ کے موقع پر شاندار استقبال کرنے اور مشترکہ طور پر پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے صدر کو آگاہ کرنے کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ صدر ارشاد کمبوہ نے پی آئی اے کے ٹریول ایجنسیوں کے ڈائریکٹر بشارت اکرم اور دیگر کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے مخلصانہ تعاون کا یقین دلایا۔ واضح ہو کہ صدر آصف علی زرداری کی پارٹی عہدیداروں کوواضح ہدایات ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلاجائے اور سیاسی میدان میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمتی عمل کو فروغ دیا جائے۔
 - 1220 PST
 - 1200 PST
 - 1140 PST
 - 1120 PST
 - 1100 PST
 - 1040 PST
 - 1050 PST
 - 1030 PST
 - 0950 PST
 - 0920 PST
 - 0630 PST
 - 0700 PST
 - 0800 PST
 - 0520 PST
 - 0600 PST
 - 0910 PST
 - 0430 PST
 - 0500 PST
 - 0500 PST
 - 0850 PST
 - 0840 PST
 - 0820 PST
 - 1720 PST
 - 1700 PST
 - 1650 PST
 - 1640 PST
 - 1630 PST
 - 1620 PST
 - 1610 PST
 - 1600 PST
|