جاپانی موبائل کمپنی کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ30-7-2010
ٹوکیو…عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ…دنیا کی سب سے بڑی جاپانی موبائل فون کمپنی NTT DOCOMO نے پاکستان میں موبائل فون کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے پاکستانی حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے گزشتہ دنوں کمپنی کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی NTT DOCOMO جس کا مجموعی سرمایہ نو سو پچاس ارب ین ہے اور جہاں بیس ہزار افراد ملازم ہیں آج کل خاص طور پر تیسری دنیا کے ممالک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ NTT DOCOMO نے حال ہی میں ڈھائی ارب ڈالر کی بھار ت میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ چار سو ملین ڈالر کی بنگلہ دیش میں بھی سرمایہ کاری کی ہے ۔پاکستانی سفارتی حکام کی جاپانی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقات اور اس کے نتیجے میں جاپانی کمپنی اگر پاکستان میں سرمایہ کاری کرتی ہے تو یہ پاکستان کے لیے بھاری جاپانی سرمایہ کاری کی شروعات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی عنقریب جاپان کا دورہ کرنے والے ہیں جس میں انکی NTT DOCOMO کے اعلیٰ ٰترین حکام سے ملاقات متوقع ہے۔
 - 1220 PST
 - 1200 PST
 - 1140 PST
 - 1120 PST
 - 1100 PST
 - 1040 PST
 - 1050 PST
 - 1030 PST
 - 0950 PST
 - 0920 PST
 - 0630 PST
 - 0700 PST
 - 0800 PST
 - 0520 PST
 - 0600 PST
 - 0910 PST
 - 0430 PST
 - 0500 PST
 - 0500 PST
 - 0850 PST
 - 0840 PST
 - 0820 PST
 - 1720 PST
 - 1700 PST
 - 1650 PST
 - 1640 PST
 - 1630 PST
 - 1620 PST
 - 1610 PST
 - 1600 PST
|