امریکا کا پاکستان سے نیٹو حملے پر معافی مانگنے پرغورآج نیوز - Tuesday, February 07, 2012, 13:06 PMامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس کی رواں ماہ پاکستان آمد متوقع ہے۔ پاکستانی قیادت سے سلالہ چیک پوسٹ حملے کی تحقیقات پر بات کریں گے۔ امریکا نیٹو حملے پر پاکستان سے معافی مانگنے پر غور کررہاہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل جیمز میٹس رواں ماہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سلالہ حملے کی تحقیقات سے متعلق بات کی جائے گی۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ میں پاکستان سے معافی مانگنے کی سفارش زیر گردش ہے اور محکمہ خارجہ اس سفارش کی حمایت کررہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق معذرت کرنے سے حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔ جنرل جیمز میٹس کا دورہ پاکستان گذشتہ جمعرات کو متوقع تھا لیکن یہ دورہ پاکستانی پارلیمنٹ میں جاری پاک امریکا تعلقات پر بحث کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
|